اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,027,961FansLike
10,006FollowersFollow
581,600FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

ہائیکورٹ کے جج شجاعت علی نے احسن فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے اور ڈاکٹروں کے حقوق کے تحفظ کا حکم دیا ہے۔

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی تنظیم نے ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا تھا۔

واضح رہے کہ پچھلے 2 ہفتوں سے سانحہ ساہیوال واقعے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کیجانب سے او پی ڈیز معطل کردی گئیں ہیں۔

latest urdu news