اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انٹرنیشنل فائٹ جیت لی

بنکاک، پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ بھی جیت لی۔

بنکاک میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی باکسر کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے کامیابی حاصل کی۔

عثمان وزیر 13 بین الاقوامی میچوں میں ناقابل شکست رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ، ایشین کپ اور مڈل ایسٹ چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔

عثمان وزیر نے اس فائٹ میں فتح کے بعد کہا کہ آج تک کسی پاکستانی باکسر نے یہ ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔

عثمان وزیر کو اپنی 13 ویں فائٹ میں اپنے جونیئر ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا لیکن وعدے کے باوجود حکومت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور فائٹ کے لیے رقم نہ مل سکی، اس لیے ان کا کہنا تھا کہ ان سے ٹائٹل چھین لیا گیا ہے، خوشی ہے، لیکن غم بھی ہے۔

latest urdu news