اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,027,961FansLike
10,006FollowersFollow
581,600FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی اتحاد نے افغانستان کے اندر حملے کی مخالفت کردی

اسلام آباد، پی ٹی آئی اتحاد نے بھی پاکستان کے افغانستان کے اندر حملے کی مخالفت کردی۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کی صورت میں عوام اور ملک کی سلامتی کے مفاد میں جواب دیں گے اور ہمیں جواب دینے کا حق ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کیجانب سے ہنگامی اجلاس منعقد کیاگیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں ارکان نے پارٹی کی قیادت کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا کہ وہ افغانستان میں حملہ کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ہے کہ ہم کہیں بھی مداخلت نہیں کریں گے، خیبرپختونخوا اور فاٹا کی معیشت افغانستان پر مبنی ہے، افغانستان سے پی ٹی آئی کے اچھے تعلقات کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔

latest urdu news