اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,027,961FansLike
10,006FollowersFollow
581,600FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

2 روز میں دوسرا بڑا استعفیٰ، پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

اسلام آباد، 2 روز میں دوسرے بڑے استعفے سے پی ٹی آئی میں اختلافات مزید گہرے ہوگئے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن جنید اکبر نے قیادت کے بارے میں کھل کر بات کی اور مایوسی کا شکار ہو گئے۔

اپنے بیان میں جنید اکبر کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف تک نہ کوئی رسائی ہے اور نہ ہی مجھے پارٹی فیصلے لینے کا اختیار ہے، بانی چیئرمین سے مخصوص لوگ ہی مل سکتے تھے، لیکن ان لوگوں نے ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے ہی نہیں دیا۔

جنید اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے والے لوگوں کے مفادات ہیں، ہمیں صرف یہ بتایا گیا کہ پارٹی کی موجودہ پالیسی بانی پی ٹی آئی کی پالیسی سے مطابقت رکھتی ہے۔

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے تمام فیصلوں کا فائدہ یہ لوگ، ان کے اہل خانہ اور دوست اٹھاتے ہیں، ان میں سے زیادہ تر ایسے لوگ ہیں جنہوں نے 9 مئی کے بعد سے غبارے تک نہیں اڑائے، دراصل وہ کارکنوں کی گالیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتے ہیں۔

latest urdu news