اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

جوبائیڈن کا انتخابات سے دستبردار ہونے سے صاف انکار

واشنگٹن، امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اگلی بحث کے منتظر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن سے کہا ہے کہ وہ کچھ کوتاہیوں کی وجہ سے اگلے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور انکی عمر اس چیز کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اگلے 4 سال صدارتی ذمہ داریوں کو سنبھال سکیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کو بائیڈن کے بجائے کانگریس کے لیے نیا اور مضبوط امیدوار متعارف کروانا چاہیے۔

امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ جب کوئی آپ کو نیچے گراتا ہے تو آپ پھر سے کھڑے ہوجاتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ وہ جوان تو نہیں ہیں لیکن ریس میں شامل رہیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے پہلے صدارتی مباحثے میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کے خلاف سخت الزامات اور بیانات کا تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کو حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا ذمہ قرار دیا۔

latest urdu news