اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

نئی دہلی: طوفانی بارشوں کا 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی مفلوج

نئی دہلی، بھارتی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کی بارش سے مودی سرکار کے وزراء کے بنگلے بھی زیر آب آگئے اور شہر ندی کی شکل اختیار کرگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1936 کے بعد پہلی بار دارالحکومت نئی دہلی کے رہائشیوں نے اتنی تیز بارش دیکھی ہے کہ سیلابی پانی کسی آڑ کی پرواہ کیے بغیر رواں دواں تھا۔

سیلابی پانی سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، کئی علاقوں میں شہری بجلی سے محروم ہوگئے، شہریوں اور مسافروں نے اپنی گاڑیاں چھوڑ کر سیلابی پانی سے گزر کر اپنی منزلوں تک پہنچ رہے ہیں۔

تیز ہواؤں اور بارشوں نے درختوں کو گرا دیا، نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، میونسپل اداروں، ہسپتالوں، ایمرجنسی سروسز اور فائر ڈیپارٹمنٹ میں تعطیلات کی منسوخی کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب نئی دہلی کے مصروف ترین ہوائی اڈے کی چھت مسافر گاڑیوں پر گرنے سے ایک شخص ہلاک اور چھ سے زائد زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

latest urdu news