اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,027,961FansLike
10,006FollowersFollow
581,600FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

عمران خان کی رہائی حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں، خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی حکومت کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور انہیں خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں شک ہے کہ تحریک انصاف پارٹی کے بانی عمران خان وزیر اعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے نہیں لیں گے، لیکن پھر بھی حکومت وقت بات کرنے کو تیار ہے۔

وزیر دفاع کا یہ کہنا تھا کہ اگر سیاسی قوتیں ملکی حالات کو بہتر کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیں تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران یہ کہا تھا کہ اگر اپوزیشن مذاکرات کرنا چاہے تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، مشکلات کا شکار ہیں، آئیں مل بیٹھ کربات کریں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، سب سے پہلے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا استعفیٰ آیا اور اب پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر کا استعفیٰ بھی سامنے آگیا ہے، دوسری جانب شیر افضل مروت بھی پارٹی قیادت پر نالاں ہیں۔

latest urdu news