اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

بھارتی فوج کے 5 اہلکار سیلاب میں بہہ کر ہلاک

بھارتی فوج کے 5 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہو گئے۔

بھارتی فوج کے اہلکار دریا کو عبور کرتے ہوئے سیلابی ریلے کی زد میں آکر جان کی بازی ہارگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج مشرقی لداخ میں ایکچوئل لائن پر معمول کی مشق کر رہی تھی کہ فوجی ٹینکوں میں دریا عبور کرنے لگے اور اچانک دریا پر شدید طغیانی آ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دولت بیگ اولڈی کے علاقے میں پیش آیا، دریا کو عبور کرتے ہوئے اچانک پانی کی سطح بلند ہو گئی جس سے ٹینکوں کا توازن بگڑ گیا اور اس واقعے میں 5 فوجی اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والوں میں 4 اہلکار اور 1 سارجنٹ شامل ہیں جن کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں ہیں۔

latest urdu news