اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی میں صرف عمران خان کا بلاک ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سب کی الگ الگ رائے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مشورے سے آگے چل رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف عمران خان بلاک ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کا حق ہر کسی کے پاس ہے۔ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کیساتھ اچھا وقت گزرا ہے۔ اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔

latest urdu news