اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 10 دن میں 45 اموات

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 29 اور 30 ​​جون کو ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے 6 اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شاہد عباسی اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے پانچ اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت سندھ نے بھی کراچی کے جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے ایک شخص کی موت کی تصدیق کی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر قائد میں 21 سے 30 جون تک ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 45 ہوگئی۔

دوسری جانب شدید گرمی کے باوجود شہر میں کے الیکٹرک کیجانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کئی علاقوں گلشن اقبال، گلبرگ، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، کراچی نارتھ، اورنگی ٹاؤن اور ناظم آباد میں 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی کی طویل بندش کی جارہی ہے۔

latest urdu news