اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

سولر کا دور پرانا، سورج کی روشنی اکٹھی کرنے والا نیا سسٹم تیار

سائنسدانوں نے ایک نئی سولر ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے جو سورج سے روشنی اکٹھا کرنے کی صلاحیت کو ڈرامائی انداز میں تبدیل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

سولر سیلز کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پائیدار اور متعدد نئے طریقوں کے ذریعے توانائی اکٹھا کرنے کیجانب بڑے راستوں سے میں ایک ہوسکتے ہیں۔

اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ روشنی کو اس رنگ کا ہونا چاہئیے جس کو سولر سیلز بہتر طریقے سے جذب کرسکیں۔ ساتھ ہی ان سولر سیلز کو مناسب روشنی کی توانائی جذب کرنے کیئے نسبتاً اتنا ہی بڑے ہونے کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔

سائنسدان پر امید ہیں کہ ایک دن ایسے سولر سیل بنانا ممکن ہوجائے گا جو پینکرومیٹک ہونگے یعنی قابلِ دید روشنی کو مکمل طور پر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ عین ممکن ہے ان سولر سیلز کا سائز کم ہو جسکے بعد انکا وزن بھی ہلکا ہوجائے گا۔

محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے روشنی اکٹھا کرنے کا ایک نیا نظام دریافت کیا ہے جو ماضی کے طریقوں سے مختلف ہے اور پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

سائنسدانوں نے اس نظام کو UPRB کا نام دیا ہے جو چار طول موج کی روشنیوں سے مطابقت رکھتا ہے اور الٹرا وائلٹ، سرخ، جامنی اور نیلے رنگ کو جذب کرتا ہے۔

latest urdu news