اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

لاہور کا شہری مریم نواز کی گاڑی کے سامنے آگیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بارش کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی تھیں کہ ایک شہری نے وزیر اعلیٰ کی گاڑی کو روک لیا۔

شہری نے مریم نواز سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’مار دو لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا‘ جس ہر مریم نواز نے شہری کو اپنے پاس بلا لیا اور اسکا مسئلہ سنا۔

واضح رہے کہ لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیرآب آگئے۔ اس سلسلے میں زیر اعلی پنجاب مریم نواز نے شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔

مریم نواز کے آتے ہی چیف سیکرٹری، ڈپٹی آفیسر، ڈپٹی سیکرٹریٹ آفیسر اور دیگر انتظامی حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

مریم نواز نے شادمان، فیروز پور روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی کے علاقوں ، اندرون و بیرون شہر کی سڑکوں اور گلی محلوں کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پانی کے فوری نکاسی اور اضافی واٹر پمپس پہنچانے کی ہدایت جاری کی۔

latest urdu news