اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

سنی اتحاد کونسل کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہی، ترجمان حکومتی قانونی امور

حکومت کیجانب سے قانونی امور کے ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ایک سال انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائے، اب کس منہ سے مخصوص نشستیں مانگ رہے ہیں۔

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے نہ ترجیحی فہرست دی۔ نہ کسی نے کاغذات جمع کرائے۔ کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان خانہ بدوش ہیں، اپنی پارٹی ہونے کے باوجود یہ دوسری پارٹی میں گئے۔

عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کی تناسب کا فارمولا الیکشن کمیشن منگل کو سپریم کورٹ میں دیگا، ان سیٹوں کو خالی نہیں رکھا جاسکتا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ یہ بات کلیر ہے سنی اتحاد کونسل والے آزاد امیدوار ہیں، ’مخصوص نشستوں کا فیصلہ ترلے سے نہیں قانون کے مطابق دیا جائے گا‘۔

سنی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے حکومتی ترجمان نے کہا کہ آپ تسلیم کریں کہ آپ سے قانونی غلطی ہوئی، سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کا حکومت احترام کرے گی۔

latest urdu news