اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

خاتون اول کا گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ

وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی نے سرکاری ہسپتال گلاب دیوی کا دورہ کیا، خاتون اوّل نے ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔خاتون اول نے ہسپتال میں مریضوں سے اُنکے مسائل پوچھے، بشریٰ بی بی کے ساتھ فرخ خان بھی موجود تھی۔ اس موقع پر خاتون اول کا کہنا تھا وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولت ملے، ہر شہری کی اچھی صحت ہی ایک اچھے معاشرے کو جنم دیتی ہے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے پر ہیں جہاں وہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورہ لاہور میں پنجاب کے 8 مختلف محکموں کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔