اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,022,801FansLike
10,005FollowersFollow
580,500FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن کےفیصلے نےآئینی بحران پیداکردیاہے: شیخ رشید

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئین واضح ہے90دن کےاندرالیکشن ہوں گے۔سپریم کورٹ کاامتحان ہےکہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی غیرقانونی حکومت کوچلنےدیتی ہےیاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے۔چیف جسٹس کہہ چکےہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گے۔نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کرےگی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گے۔آج چھٹی ہےکل سےسپریم کورٹ کےدروازے کی طرف لوگوں کی نظریں ہوں گی ۔ملکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے منفی پیغام گیاہےقوم کوبتایاجائےملک کوکس طرف لےکرجاناہے۔ترکیہ میں زلزلےسے50ہزار آدمی مرےلیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں90دن کا ذکرہےسکیورٹی اورپیسوں کانہیں۔انہوں نےاپنی سیاسی ساکھ کےساتھ پاکستان کی ساکھ بھی کھودی ہےملک خانہ جنگی کےدہانے پرآگیاہےیا آئین کافیصلہ چلےگایا اب عوام کافیصلہ چلےگا۔ساری دنیا کوشک تھایہ الیکشن آگےلےکرجائیں گےعمران خان کا راستہ روکنےکےلیےساری جمہوریت کوداؤ پرلگادیاہے۔

شیخ شید نے کہا کہ پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے۔ ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہےIMFاور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہےIMFکی3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پیٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرجائےگا۔