اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی واش روم میں گر گئے، ہڈی فریکچرڈ، جیل رپورٹ

لاہور، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی واش روم میں گر گئے۔

لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی جس دوران اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔

latest urdu news

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی پرسوں گر گئے جس کے باعث انکو فریکچر آیا ہو ا ہے، وہ 17 مارچ کو واش روم میں گر گئے تھے۔

عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد کی اور فرد جرم کیلئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔