اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

جیل سے رہائی پانے والے قیدی نے جیل تھیم پر ریسٹورنٹ بنا لیا

تہران(آن لائن)ایران میں جیل سے 2 سال بعد رہائی پانے والے شخص نے سیل 16 کے نام سے جیل تھیم پر ریسٹورنٹ بنا لیا۔ریسٹورنٹ کے مالک ارمان علی اور بنیامن ہیں جو کہ قرض ادا نہ کرنے کے جرم میں 2 سال جیل کاٹ چکے ہیں ۔ریسٹورنٹ کے مالک ارمان علی کا کہنا ہے کہ جیل کاٹنے والا ہر کوئی عادی مجرم نہیں ہوتا قرض ادا نہیں کر پایا اس لئیے جیل کاٹنی پڑی ان کا کہنا تھا کہ جیل میں ان کی ملاقات بہت سارے قیدیوں کے ساتھ ہوئی جو ان کی طرح قرض کی ادا نہ کر پانے کی وجہ سے جیل کاٹ رہے تھے۔ارمان علی کا کہنا تھا کہ جیل میں ہی انھوں نے ساتھی کے ساتھ مل کر یہ پلان بنایا کہ باہر نکل کر کوئی منفرد کام کریں گے اور اس حوالے سے جیل میں ہی ان کو اس ریسٹورنٹ کے بنانے کا خیال آیا۔