اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,027,961FansLike
10,006FollowersFollow
581,600FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

سکیورٹی گارڈ نے نایاب پینٹنگ پرپینسل سے نقوش بنا کر کروڑوں کا نقصان کر دیا

ماسکو(آن لائن) روس میں یالسن سنٹر کی ایک آرٹ گیلری میں رکھی گئی نایاب پینٹنگ پر سکیورٹی گارڈ نے پینسل سے آنکھیں بنا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق آرٹ گیلری میں 1932 میں بنائی گئی مصور اینا لیپر وسکایا کی ایک شاہکار پینٹگ کے چہرے پر سکیورٹی گارڈ نے آنکھیں بنا دی ۔پینٹگ پر مصور کی جانب سے 3 بے نقوش چہرے بنائے گئے تھے جس پر سکیورٹی گارڈ نے آنکھیں بنا دی ۔ پینٹگ کی قیمت 17 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ اس کی انشورنس740،000 برطانوی پاؤنڈز میں کی گئی تھی ۔واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے پہلے واقعے سے لاتعلقی کا اظہارکیا لیکن بعد میں سکیورٹی کیمروں کی مدد سے واقعے کی تصدیق ہو گئی اور سکیورٹی گارڈ نے جرم قبول کر لیا۔ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی کی مدد سے پینٹنگ کو دوبارہ سے اپنی اصل حالت میں لایا جائے گا۔